ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:سڑک درستی کامطالبہ لے کر مختلف خواتین سنگھ کی طرف سے ڈی سی کو میمورنڈم

کاروار:سڑک درستی کامطالبہ لے کر مختلف خواتین سنگھ کی طرف سے ڈی سی کو میمورنڈم

Tue, 24 Jan 2017 19:29:47    S.O. News Service

کاروار:24/جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماجالی گرام پنچایت حدود کے باولا، دانڈے باگ، ہپلے، نیچن باگ اور گابیت واڑا کے ساحلی سڑکوں کی درستی کا مطالبہ لے کر خواتین سنگھ کے 50سے زائدخاتون ممبران نے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ماجالی گرام پنچایت حدود کے باولا سے دانڈے باگ تک اور ہپلی ، نیچین باگ اور گابیتواڑا کے مجیرے کی سڑکیں مکمل برباد ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں اسکول اور کالج کے طلبا کو، دیہاتی خواتین کو ، بزرگوں ، معمروں اور عام شہریوں کو کافی تکالیف کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ سڑکوں کی درستی کے سلسلے میں متعلقہ افسروں کو کئی مرتبہ درخواستیں دی گئیں تو بھی انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کے سبب اس میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا جارہاہے کہ فوری طورپر ضروری اقدامات کرتےہوئے سڑکوں کی مرمت کی جائے۔ اس موقع پر مختلف خواتین سنگھ کے عہدیداران حاضر تھے۔ دیپتی دیانند موکٹکر، اوشاماجالیکر ، سونالی پاگی ، نیشا کورلے، روینا، روہنی ، تنوجا، گیتا سمیت 50سے زائد خواتین موجود تھیں۔


Share: